• news

عالمی کھیلوں میں بھارت کو پھر پرمندگی، 11 سالہ پاکستانی ٹینس سٹار حور کو وائلڈ کارڈ کارڈ انٹری کل گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر )عالمی کھیلوں کی سطح پربھارت کو ایک اور سبکی اٹھانی پڑگئی جبکہ انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی حکومت کے رویہ کے سبب جنوبی ایشیائی مقابلے سے محروم ہوجانے والی پاکستانی 11سالہ بچی حور فوادکوایشیائی ایونٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری جاری کردی۔ایشین ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تحت جنوری میں بھارت کے شہرسونی پت میں ٹیبل ٹینس کے12 برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے لیے ساوتھ ایشیا ہوپزمقابلوں کا انعقاد ہوا، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے کراچی سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ حور فواد کو اس مقابلے کے لیے نامزد کیا تھا، انٹری قبول کیے جانے کے بعد بار بارکی یاددہانی کرانے پربھارتی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے دلاسے دیے جاتے رہے۔ پاکستانی فیڈریشن نے ٹیبل ٹینس کی عالمی تنظیم سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے رویہ کو اولمپک چارٹر کی روح کے منافی قراردیا۔انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈیولمپنٹ پولانا چہون نے حور فواد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسے وائلڈ کارڈ انٹری دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 11 سالہ حور فواد جنوبی ایشائی مقابلہ کھیلے بغیر ہی مئی میں تھائی لینڈ میں شیڈول ایشیا ہوپزمیں شرکت کی اہل قرار پائی ہیں۔ حور فواد کا کہنا ہے ہے کہ جنوبی ایشیائی مقابلے میں کامیابی کی امید تھی، ویزہ جاری نہ ہونے پرمجھے بھارتی حکومت کے رویہ پر افسوس ہواتھا لیکن مایوس نہ ہوئی، انٹرنیشنل فیڈریشن سے انصاف کی توقع کی تھی جو پوری ہوگئی۔ کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔، اس سے نہ صرف کھلاڑی متاثر ہوتے ہیں بلکہ انسانی حقوق کی بھی پامالی ہوتی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ مجھے ایشائی ایونٹ میں شرکت کا حق مل گیا، اب میری نظریں عالمی ہوپز مقابلوں پر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن