• news

ورلڈ کپ کی تیاری ‘قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ انگلینڈ میں لگانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ایک سے دوہفتے قبل انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل دس روز کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 23 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہو گا ۔

ای پیپر-دی نیشن