پاکستان اور دیگر ممالک پر نظر رکھنے کیلئے بھارت خلا میں سیٹلائٹ بھیجے گا
نئی دہلی (سپٹنک + نیوز ڈیسک) بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے اسرو (آئی ایس آر او) نے یکم اپریل کو اپنا تیار کردہ ایڈوانسڈ ملٹری سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس موقع پر انٹر نیشنل پارٹنرز کے 28 دیگر سیٹلائٹس بھی چھوڑے جائیں گے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اس سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کا مقصد دیگر ممالک پر کڑی نظر رکھنے کیلئے بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کو معاونت فراہم کرنا ہے۔