• news

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین احمد ریٹائر ہو گئے

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین احمد اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین احمد اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ اس حوالے سے رسمی سینڈ آف تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان سمیت پرنسپل سیٹ پر تعینات دیگر فاضل ججز، افسران اور عدالتی سٹاف نے شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ریٹائر ہونے والے فاضل جج کو شیلڈ اور گلدستہ دے کر رخصت کیا۔

ای پیپر-دی نیشن