چینی صدر کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات‘ سٹریٹجک پارٹنر شپ کے فروغ پر مذاکرات
پیرس (نیٹ نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکرون کے ساتھ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر فوکس کیا گیا۔ میکرون کے مطابق چینی صدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی سٹریٹجک پارٹنرشپ کو تقویت حاصل ہو گی۔ فرانسیسی صدر نے اپنے چینی مہمان کو معروف چینی دانشور کنفیوشس کا سترہویں صدی کا فرانسیسی ترجمہ کا تحفہ پیش کیا۔ آج 26 مارچ کو میکرون اور چینی صدر کے ساتھ جرمن چانسلر انجیلا مرکل یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر کے ہمراہ ایک میٹنگ میں شریک ہوں گی۔