ایران پر دبائو کیلئے امریکہ نے عمان کا ہوائی اڈا ، بندرگاہیں استعمال کرنے کا معاہدہ کیا
جدہ ( نیٹ نیوز)عمان نے امریکی جنگی طیاروں اور بحری جہازوں کو اپنے ہوائی اڈے اور بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کردیے تھے۔اس کا مقصد ایران پر دبائو بڑھانا ہے‘ عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ’فریم ورک معاہدے‘ کے تحت ’عمان امریکی عسکری تعلقات‘ کو فروغ دینا ہے۔اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ’معاہدے کی رو سے امریکی فورسز عمان کے ہوائی اڈے اور بندرگاہوں کی سہولیات حاصل کر سکے گی۔ایران نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے اختلاف کی بنیاد پر اسی بحری راستے کو متعدد مرتبہ بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔