• news

راولپنڈی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی سکروٹنی کالعدم قراردینا کھیل دشمن فیصلہ ہے:مبشرجعفر

لاہور(نمائندہ سپورٹس) عمران کرکٹ کلب کے صدر مبشر جعفر قصوری نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے راولپنڈی ریجنل کرکٹ ایسوسی کی دو ہزار اٹھارہ میں ہونیوالی سکروٹنی کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو کھیل دشمن اور قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مخصوص گروپ کو فایدہ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔سکروٹنی کو کالعدم قرار دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس سے پہلے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے بھی تعصب کا مظاہرہ کیا ہے۔ درجنوں کرکٹ کلبز میں اس فیصلے سے پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی موجودگی میں قوانین کی خلاف ورزی پر راولپنڈی ریجنل میں کرکٹ منتظمین تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سکروٹنی کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف ہم سڑکوں پر آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن