• news

وسیم خان نے بورڈ کے ملازمین کے مشورے پر عمل کیا تو ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا: عمران بچہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سینئر نائب صدر عمران بچہ کا کہنا ہے کہ اگر کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے صرف بورڈ کے ملازمین کے مشورے پر عمل کیا تو انہیں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ان سے پہلے آنیوالے آفیشلز بھی پی سی بی کی بیورو کریسی کے مشورے کی وجہ سے ناکام ہو چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ان دنوں ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں تبدیلی کے منصوبے پر کام کر رہا ہے اگر یہ تبدیلی صرف کرکٹ بورڈ ملازمین کے مشورے پر ہوئی تو انہیں سو فیصد ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پی سی بی کے آفیشلز کو مسائل کا علم ہی نہیں ہے وہ نہیں جانتے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے مسائل کیا ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن