قبضہ مافیا نے سرفراز احمد کو بھی نہ چھوڑا‘گراؤنڈ ہتھیانے کے درپے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو قبضہ مافیا پریشان کرنے لگے۔چیمپیئن ٹرافی جیتے نے کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے اکیڈمی کے لئے کا کا گراؤنڈ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو دیا تھا جس پر اب قبضہ مافیا کی جانب سے انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد شکایتوں کاانبار لیے میئر کراچی کے پاس پہنچے اور شکوہ کیا کہ ان کو گراؤنڈ میں کام کرنے نہیں دیا جارہا، مختلف طریقوں سے پریشان کیا جارہا ہے جس پر وہ اکیڈمی کیسے چلائیں۔سرفراز احمد کی شکایات سن کر میئر کراچی وسیم اختر بھی حیران رہ گئے اورانہیں شکایات کے ازالے کی فوری یقین دہانی کرادی۔