• news

70 ارب رشوت کا الزام احسن اقبال کا مراد سعید کو قانونی نوٹس معافی کا مطالبہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بجھوا دیا احسن اقبال نے مراد سعید کو معافی مانگے کا مطالبہ کر دیا احسن اقبال نے اعظم نذیر تارڈ اور ایڈووکیٹ شہباز احمدتتلا کے توسط سے مراد سعید کو نوٹس بھجوایا ہے لیگل نوٹس ملتان سے سکھر موٹروے منصوبے میں شروت کے الزامات پر بجھوا گیا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید نے احسن اقبال پر فرنٹ مین کے ذریعے 70 بلین کی رشوت لینے کاالزام لگایا ہے احسن اقبال نے کہ مراد سعید نے بے بنیاد اور من گھڑت الزام لگانے سے ساتھ متاثر کرنے کی کوشش کی ہے مراد سعید نے بے بنیاد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں 14 دنوں میں معافی نہ مانگنے پر احسن اقبال قانونی چارہ جوئی کیلئے حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن