کرنسی سمگلنگ کیس: ماڈل ایان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم
راولپنڈی (نیٹ نیوز) کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران تمام 18 گواہ پیش ہوئے ا ور بیانات ریکارڈ کرائے جب کہ عدالت نے ملزمہ ایان علی کے نئے وکیل قمر افضل ایڈووکیٹ کی کیس التواء کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو عدالت سرنڈر کرنے تک کوئی قانونی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے ملزمہ ایان علی کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے انٹرپول کے ذریعے ایان علی کی گرفتاری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی جہاں بھی ہوں انہیں گرفتار کر لیا جائے،اس کے علاوہ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ ایان علی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔