مسلمان فائٹر سے شکست کھانے والے میک گریگر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک )آئرلینڈ کے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کونر میک گریگر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔کونر مک گریگر نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کیا۔مک گریگر کا کہنا تھا کہ آج جو کھیل 'مکسڈ مارشل آرٹس' کے نام سے مشہور ہے میں نے اس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔انہوں نے ساتھ ہی کھیل میں اپنے سابقہ ساتھیوں کے لیے مستقبل میں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور ترقی کرنے کی دعا دی۔گزشتہ برس اکتوبر میں روسی ایم ایم اے فائٹر خبیب نرما گومدیو کے ہاتھوں شکست کے بعد جھگڑا کرنے پر کونر میک گریگر پر نویڈا ایتھلیٹک کمیشن نے 6 ماہ کی پابندی اور 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا تھا۔اس کے علاوہ این اے سی نے روسی فائٹر پر 9 ماہ کی پابندی جبکہ 5 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔