میلہ چراغاں تقریب پرسوں ہوگی
لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرکے زیر اہتمام میلہ چراغاں 29مارچ کو پنجابی کمپلیکس میں شروع ہوگا۔پہلے روز کتھک ڈانسر زریںسلیمان پنا کے شاگرد اپنی پرفارمنس پیش کریں گے اور ’’کہے شاہ حسین‘‘منظوم سٹیج پیش کیا جائے گا۔30مارچ کو مختلف گلوکارشاہ حسینؒ کلام گائیں گے ،محفل سماع اور دھمال ہوگی۔31مارچ کو مشاعرے اور کتاب میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔