• news

فلم جنون عشق آج کے دور کے عین مطابق ہے:شاہد حمید

لاہور(کلچرل رپورٹر)سینئر اداکار شاہد حمید نے کہاہے باصلاحیت اورنوجوان ہنرمندوں اور فنکاروں کی محنت کی بدولت فلمی صنعت ترقی کی منازل طے کررہی ہے ،میری آنے والی فلم جنون عشق آج کے دور کے عین مطابق ہے ۔ میں منتخب اور معیاری فلموں میں کام کرتا ہو ں۔ہدایتکار نسیم حیدر شاہ کی تکمیل شدہ فلم جنون عشق کہانی ،میوزک اور میکنگ کے اعتبارسے بہت شاندار ہے۔ایک ٹرائی اینگل لوُسٹوری ہے جسے آج کے جدید تقاضوں کے مطابق بنایا گیاہے ۔میں امید ہوں کہ فلم بین کومایوسی نہیں ہوگی۔شاہد حمید کاکہناتھاکہ معیاری فلمو ںکے ذریعے فلم انڈسٹری کی بحالی ممکن ہے ۔مزید باصلاحیت افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔فلموں کے ذریعے ملکی ثقافت کی ترویج کی جاسکتی ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کیا جاسکتاہے۔

ای پیپر-دی نیشن