شہباز، زرداری، فضل الرحمن کی شرکت سے معذرت، نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس منسوخ
اسلام آباد( وقائع نگارخصوصی) حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والا مشاورتی اجلاس منسوخ کردیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اپوزیشن جماعتوں کو خط لکھے تھے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی جس کے سبب اجلاس منسوخ کرنا پڑا۔ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا تھا ۔