• news

بھارت مقبوضہ کشمیر میں جارحیت بند کرے: یورپی پارلیمنٹیرنز کا مودی کو خط

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) یورپی پارلیمنٹیرینز نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا۔ یورپی پارلیمنٹیرینز نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹرینز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے بھارتی فوج فوری طور پر کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال بند کرے بھارت کشمیر میں انسانی حقوق سے متصادم قوانین کا خاتمہ کرے۔ بھارت پیلٹ گنز سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کرے۔ بھارت پیلٹ گنز کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کمشن تشکیل دے۔ پیلٹ گن سے متاثرہ بچی کے زخمی ہونے کی خبر ایجنسی کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن