پاکستان کو متحدہ امارات سے آئندہ ہفتے ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان
اسلام آباد( این این آئی )پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے آئندہ ہفتے ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی بھی اپریل میں شروع ہو جائیگی۔میڈیا رپورٹ میںوزارت خزانہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات آسان شرائط پر 2ارب ڈالر کا قرضہ پہلے ہی فراہم کر چکا ہے، اس وقت پاکستان کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17ارب 18کروڑ ڈالر ہے۔