• news

3وفاقی سیکرٹریوں کے تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، سیکرٹری میری ٹائم افیئرز عامر اشرف خواجہ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنت ڈویژن جبکہ احمد نواز سکھیرا کو سیکرٹری تجارت تعینات کردیاگیا ہے۔ احمد نواز سکھیرا کو سیکرٹری تجارت ، گریڈ 22کے رضوان احمد کو سیکرٹری میری ٹائم افیئرز ، عامر اشرف خواجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ، عامر اشرف خواجہ کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اقبال درانی کو سیکرٹری سپیشل سکیورٹی ڈویژن جبکہ نسیم نواز کو سپیشل سیکرٹری ڈویژن تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن