آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 2 بچیوں کی سپاہی بننے کی خواہش پوری کر دی، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے کینسر میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش پوری کردی، بچیوں نے سپاہی بننے کی خواہش کی تھی، جویریہ اور روبا نے یادگار شہداپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہاہے آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 2بچیوں کی خواہش پوری کردی، بچیوں نے آرمی چیف سے سپاہی بننے کی خواہش کی تھی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کورکمانڈر لاہور نے دونوں بچیوں سے ملکر ان کی خواہش پوری کی ، جویریہ اور روبا نے فوجی وردیاں پہنا کر یادگار شہداپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ دونوں بچیوں نے آرمی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والی تیرہ سالہ جویریہ عالم اور پندرہ سالہ روبا رفیق کینسر کے عارضے میں مبتلا ہے۔