• news

افغانستان کے بارے میں عمران خان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا افغانستان سے متعلق بیان میڈیا میں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں پاکستان کے ماڈل کا حوالہ دیا تھا، وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نہ لیا جائے، وزیر اعظم کے بیان کا مقصد افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں۔ بدھ کو اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کا افغانستان سے متعلق بیان میڈیا میں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن