• news

حکومت نے نیب اختیارات میں کمی کا منصوبہ التواء میں ڈال دیا

اسلام آباد (مبشر حسن، دی نیشن رپورٹ) حکومت نے نیب کے اختیارات کم کرنے کا منصوبہ التواء میں ڈال دیا جبکہ وزارت قانون نے ادارے کے اختیارات میں کمی کے بل پر مزید کارروائی روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر علیم خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے نیب کے اختیارات کم کرنے کیلئے قانون میں ترمیم کا عزم ظاہر کیا تھا۔ مسودہ قانون وزارت قانون کے پاس منظوری کے لیے پڑا ہے یہ بات پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹیرین عامر ڈوگر نے نیشن سے گفتگو کرتے کہی۔ انہوں نے کہا یقین نہیں کب قومی اسمبلی میںپیش ہوگا بل منظوری کیلئے اپوزیشن سے رابطہ کرینگے ٹی وی شوز کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں اعلان کیا گیا ترمیمی بل منظوری کیلئے جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ نعیم الحق نے بھی کہا تھا نیب لا میں تبدیلی زیرغور ہے اس سلسلے میں ہم اپوزیشن پارٹیوں سے رابطہ کرینگے جب تک پی ٹی آئی کے پاس سینٹ قومی اسمبلی میں عوامی طاقت نہیں اسے نیب قانون میں تبدیلی کیلئے اپوزیشن کی ضرورت ہوگی پی پی مسلم لیگ ن فوری ترمیم کے حق میں ہیں شیخ رشید نے کہا تھا میں نیب اختیارات محدود کرنے کی مہم کا حصہ بنوں گا ۔

ای پیپر-دی نیشن