• news

پاکستان کیساتھ رشتہ مضبوط بنانے کی ضرورت، ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ ہماری سلامتی کیلئے بڑا مسئلہ: امریکہ

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل نکالنے میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان سے اعتماد کا رشتہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ، دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کا عمل قابل تعریف ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعتماد پیدا کرنے پر زور دے رہے ہیں اور امریکہ خوشحال پاکستان چاہتا ہے جوعلاقائی استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اعتماد کا رشتہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور ہم ایسا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرے۔ دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کا عمل قابل تعریف ہے۔رابرٹ پلاڈینو نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا پھیلا ئو امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے جب کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کو جوہری پروگرام کے پھیلا ئو پر تشویش ہے۔امریکہ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ واشنگٹن کی سلامتی کیلئے سب سیبڑا مسئلہ ہے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلائو اس وقت قومی سلامتی کا سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور یہ تمام خدشات میں سرفہرست ہے وزیر خارجہ پومیو کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے رابرٹ پلاٹینو کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے اسے ہر وقت مصروف رہنا ہے اس مسئلے کے اثرات بہت زیادہ ہو سکتے ہیں اسی وجہ سے انتظامیہ اس حوالے سے اکثر سوچتی ہے مائیک پومپیو نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعتماد بحال کرنے کیلئے پاکستانی کی جانب سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ رابرٹ پلاٹینو کا کہنا تھا کہ امریکا ترقی یافتہ پاکستان کا خواہاں ہے جو خطے کے امن و استحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اہم کردار اد اکر سکتا ہے جس کیلئے ہم اسلام آباد کے شکرگزار ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن