• news

نئی جوڈیشل پالیسی، وکلا آج ملک گیر ہڑتال کرینگے

لاہور (وقائع نگار خصوصی ) نئی جوڈیشل پالیسی کے خلاف پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، وکلاء جوڈیشل پالیسی کے خلاف آج عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔ پاکستان بھر میں ہڑتال کا فیصلہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کنونشن میں کیا گیا تھا۔ وکلاء نے قومی جوڈیشل پالیسی کمیٹی کی سفارشات واپس لینے کامطالبہ کر رکھا ہے۔پاکستان بار اعلامہ کے مطابق ہڑتال قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلے کے خلاف جائے گی کیونکہ کمیٹی نے سیکشن 22اے اور 22بی کے مقدمات ختم کر کے ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف شکایت سننے کا اختیار ایس پی کو دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن