حکومت ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اصلاحات جاری رکھے گی
سلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف کے مشن چیف رامریز ریگو نے پاکستان کا دورازہ دورہ مکمل کر لیا ہے جس میں انہوں نے اسلام آبا اور کراچی میں پاکستان کی معاشی منیجمنٹ ٹیم سے تفصیلی ماقاتیں کی جن میں انکو پاور سیکتڑ کے نقصانات میں کمی کے مجوزہ پلان ،بجلی وگیس کے نرخوں پر نظر ثانی ، خسارہ ، جی ڈی پی اور دوسرے امور جامع تفصیلات فراہم کی گئیں ،ان کی کراچی میں گورنر سٹیٹ بینک اور اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملاقات کی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ مشن سربراہ کو پتیا گیا کہ اپریل تک ان معاشی اصلاحات کا خاکہ مکمل کر کے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مجوزہ جائزہ مشن کے سامنے پیش کرے گا جنہیں آئندہ وفاقی بجٹ2019-20کے بجٹ میں اور آئندہ مالی سال کے دوران متعارف کروایا جائے گا جن میں ملک میں ٹیکسوں کا بوجھ ملک کے امرائپر منتقل کرنے اور ٹیکس نظام کو منصفانہ بنایا جائے گا ،وزیر خزانہ نے ملک میں لائی گئیں معاشی اصلاھات کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا اور بتایا کہ ان اصلاھات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے مشن چیف کو یقین دھانی کروائی کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے اپنی معاشی اور حکومتی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو ہرصورت میں جاری رکھے گی۔