• news

پاکستانی آرمی بہت مضبوط، حملہ آور کو منہ کی کھانا پڑے گی: مہاتیر محمد

کوالمپور(صباح نیوز) ملائیشیاء کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی بہت مضبوط ہے ، حملہ آور کو منہ کی کھانی پڑے گی، جے ایف 17تھنڈرطیارے کی کارکردگی بہت زبردست ہے، پاکستان اب جہاز بنانے کے قابل ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی نمائش کی گئی ۔ مجھے معلوم تھا کہ پاکستان اپنے جہاز ہمیں فروخت کرنا چاہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک یا دو جہاز ہمیں دے تاکہ ہم انہیں اڑکر دیکھیں،انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے پاکستان کی آرمی کتنی مضبوط ہے،پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے دشمن کو دوبارہ سوچنا ہوگا، پاکستانی میزائل ایٹمی ہتھیار بھی لے جاسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن