افریقہ: سمندری طوفان ایڈائی کی تباہ کاریاں ،ہلاکتیں 700 تک پہنچ گئیں
بیئرا، موزمبیق(صباح نیوز) افریقہ میں سمندری طوفان ایڈائی کی تباہ کاریاں جاری، سمندری طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 700تک پہنچ گئی۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا سمندری طوفان اب تک کروڑوں لوگوں کو متاثر اورایک بلین ڈالر سے زائدکانقصان کرچکاہے۔ انتونیو کیمطابق طوفان سے متاثرہ 10 لاکھ بچوں کو فوری مددکی ضرورت ہے ۔سمندری طوفان کاپانی کھڑاہونے سے وبائی امراض پھوٹنے کاخدشہ ہے۔اقوام متحدہ متاثرہ علاقوں کے عوام کوریلیف دینے کیلئے بھرپورکوششیں کررہی ہے۔