نجی شعبہ سماجی ذمہ داریاں سے حکومت کابوجھ بانٹ رہاہے:خواجہ شہزادناصر
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ نجی شعبہ سماجی ذمہ داریاں اداکرکے حکومت کا معاشی بوجھ بانٹ رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حجاز ہسپتال کے نئے "انعام تسنیم وحید"ونگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ٹرسٹ کی چیئرپرسن تسنیم وحید، پروفیسر ایم اے رف رف، آصف وحید، بورڈ ممبرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔نئے ونگ کی تعمیراتی لاگت ساڑھے چار کروڑ روپے ہے ، یہاں سٹیٹ آف دی آرٹ او پی ڈی اور ڈائلسز سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔