• news

ضلعی انتظامیہ کی کارروائی غیرقانونی طور پر ادویات کا مٹیریل رکھنے پر ایک شخص گرفتار

لاہور (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے چوہنگ میں غیرقانونی طور پر ادویات کا مٹیریل رکھنے پر بڑی کارروائی کی۔ بغیر مینوفیکچر لائسنس کے ادویات میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی خریدو فروخت شہر میں جاری تھی۔ خفیہ معلومات پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ شاہد محبوب اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ کنٹرول لاہور نے ڈرگ انسپکٹرز کے ہمراہ چوہنگ میں چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 25 کلو میٹر انیڈا زوال کو برآمد کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایجنٹ محمد اشفاق کو گرفتار کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن