سول لائنز ڈویژن پولیس کاکریک ڈاؤن،جرائم میں ملوث93ملزمان گرفتار
لاہور (نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز ڈویژن صفدر رضا کاظمی کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث93ملزمان گرفتار کر لیئے۔ منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے13ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے5کلوگرام سے زائدچرس،540 گرام بھنگ اور48 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔