سانحہ ساہیوال: سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فرد جرم وکلا ء ہڑتال کے باعث ملتوی
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں نے سانحہ ساہیوال کے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں ملزموں صفدر حسین، سیف اللہ عابد، احسن خاں، رمضان، حسنین اکبر اور نا صر نواز پر فرد جرم وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔ اور اب دو اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ دریں اثنا سی سی ٹی وی کیمروں کی DVR کی سپرداری کی درخواست منظور کر لی اور ڈی وی آر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ڈاکٹر شاہد نذیر کو پچاس ہزار روپے کا ضمانت نامہ داخل کرانے پر واپس دینے کا حکم دیا۔