این ایف سی ایوارڈ کیلئے اجلاس آج لاہور میں ہوگا
لاہور(کامرس رپورٹر) نئے این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کیلئے کمشن کا دوسرا اجلاس آج وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری خزانہ، چاروں صوبائی وزرائے خزانہ، چاروں سیکرٹریز خزانہ سمیت کمشن کے لئے نامزد صوبوں کے ممبران شرکت کر یں گے۔