• news

منی لانڈرنگ کیس زرداری، فریال کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت

اسلام آباد (آئی این پی) سلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 10 اپریل تک منظور کر لی اور انہیں دس، دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔ درخواست میں مئو قف اختیار کیا تھا کہ جعلی اکائونٹس کیس میں طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے، مزید کتنی انکوائریاں چل رہی ہیں کچھ پتہ نہیں، نیب کسی بھی انکوائری میں گرفتار کرسکتا ہے لہذا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔ قبل ازیں جعلی اکائونٹس کیس میں زرداری عبوری ضمانت لے چکے ہیں۔ جے آئی ٹی نے جن محکموں سے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ان میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی حیدر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی شامل ہیں۔ لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ، واٹر بورڈ، سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ اور سہیون ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے بھی ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے تمام محکموں سے ترقیاتی سکیم کا تخمینہ سکیم کب شروع ہوئی کہاں ہے اور کنٹریکٹر کا نام تک بتانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیکس حکام نے آصف زرداری کو لگژری گاڑیوں کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ حکام کے مطابق زرداری کا کراچی میں ایف بی آر کے دفتر میں پیش ہونا ضروری نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن