پرویز الٰہی کی وزیر اعظم سے ملاقات ، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے جمعرات کو وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ملاقات کے دوران پنجاب میں قانون سازی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دونوں پارٹیوں میں رابطہ کو مزید بڑھایا جائے، قانون سازی کے حوالے سے وزیر اعظم نے پنجاب اسمبلی کے کردار کو سراہا۔