• news

دو نو مسلم بہنوں کے شوہروں کو ملنے سے روک دیا گیا، والدین اور سینیٹر کرشنا کماری کی ملاقات

اسلام آباد(این این آئی) سندھ کے ضلع گھوٹکی کی ہندو مذہب چھوڑنے والی دو نومسلم بہنوں کے شوہروں کو ملاقات سے روک دیا گیا۔ شوہروں کے وکیل راؤ عبدالرحیم نے بتایا کہ شیلٹر انتظامیہ انہیں بیویوں سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی، والدین کی لڑکیوں سے ملاقات کرادی گئی ہے تاہم شوہروں کو روک دیا گیا، انتظامیہ کو درخواست دی لیکن وہ کہہ رہے ہیں پیر کو دیکھیں گے۔ ادھر سینیٹر کرشنا کماری اور والدین نے لڑکیوں سے شیلٹر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ والدہ نے الزام لگایا کہ بیٹیوں سے کھل کر بات نہیں کرنے دی گئی۔ سینیٹر کرشنا کماری نے کہا کہ وہاں موجود عملہ بار بار لڑکیوں کو دیکھ رہا تھا، کمرے میں سول کپڑوں میں دو خواتین بھی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن