خاصہ دار اور لیوی فورس کا بطور احتجاج پولیو کی ڈیوٹی دینے سے انکار
وانا( بی بی سی) سابق فاٹا میں سکیورٹی کی ذمہ دار سرانجام دینے والے خاصہ دار اور لیوی فورس کی قسمت کا تا حال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ یہ واضح ہے کہ ان دونوں فورسز کو پولیس میں ضم کیا جائے گا یا اسے الگ فورس کا درجہ دیا جائے گا۔ خاصہ دار اور لیوی فورسز نے اس سلسلے میں تمام قبائلی اضلاع میں احتجاج کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ بطور احتجاج لیوی فورس نے پولیو ٹیموں کو سکیورٹی دینے سے انکار کر دیا۔