وزارت تجارت نے سینٹ کمیٹی سے گدھے برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی
کراچی(نیٹ نیوز) گدھے کمرشل پراڈکٹ ہیں، چین پاکستان میں فارم بنانے کا خواہشمند ہے۔ وزارت تجارت نے سینٹ کمیٹی سے زندہ گدھے برآمد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ گدھوں کی برآمد کا معاملہ سینٹ قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا۔ وزارت تجارت کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین کو گدھے برآمد کرنے کا معاملہ سردخانے کی نذر ہوگیا۔ چین نے پاکستان میں فارم بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اگر کوشش کی جائے تو گدھوں کی اچھی قیمت مل سکتی ہے۔ نعمان وزیر سمیت حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں زندہ جانوروں کی برآمد پر عائد پابندی ہٹانے کی ضرورت ہے۔