اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری، جوڈیشل کمشن کا اجلاس 4 اپریل کو طلب
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری سے متعلق قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 4 اپریل کو طلب کر لیا، اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد امین کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے پر غورکیا جائیگا ،یادرہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی 17جنوری کو ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ایک جج کی نشست خالی ہے ،جس پر تقرری کے لیئے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس قاضی امین کے نام پر غور کیا جائے گا ،چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ 4 اپریل کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت کریںگے ،درایں اثناء پاکستان بار کونسل نے جسٹس ریٹائرڈ قاضی امین کی بطور سپریم کورٹ جج نامزدگی کا خیر مقدم کیا ہے ،پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی امین کوسپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے پر غور کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے تاہم جوڈیشل کمیشن سنیئر وکلاء کو بھی براہ راست سپریم کورٹ میں تعینات کیا جانا چاہیئے ۔