• news

شہباز شریف کا آئندہ تین روز میں لندن روانگی کا امکان

لاہور ( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) صدر محمد شہباز شریف کا آئندہ تین روز میں لندن روانگی کا امکان ہے ۔(ن) لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا آئندہ 3 روز میں لندن روانگی کا امکان ہے ۔شہباز شریف کی لندن روانگی اتوار یا پیر کو متوقع ہے جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کرکے وطن واپس آجائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف برطانیہ میں قیام کے دوران صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنے معالجین سے رابطہ کریں گے اور لندن میں اپنی نومولود پوتی اور بہو کی تیمار داری بھی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن