وزیراعظم نے بینظیر شہید کے قتل کا ملزم وزیر بنا دیا: نفیسہ شاہ
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کے قتل کے ملزم کو عمران خان نے وزیر بنادیا۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ اعجاز شاہ پر شہید بینظیر بھٹو کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں ہی اعجاز شاہ کو نامزد کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ شہید بینظیر بھٹو نے اعجازشاہ کو ای میل کے ذریعے نامزد کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ شہید بینظیربھٹونے کہاتھا کہ اگر مجھے قتل کیا گیا تو تفتیش اعجاز شاہ سے کی جائے۔انہوں نے کہاکہ اعجازشاہ کی شمولیت کے بعد مشرف اور عمران خان کی کابینہ میں کوئی فرق نہیں رہا۔انہوںنے کہاکہ پرویزمشرف کے دور میں اعجازشاہ کا سیاسی انجینئرنگ میں اہم کردار رہا۔ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پنڈی سے ہمیں ہمیشہ زخم ملے ہیں۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ پنڈی سے ہمیں ہمیشہ زخم ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کا بھی انصاف نہیں ہوا۔