پاکستان تمام دوست ممالک کیساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے: صدر علوی
اسلام آباد (وائس آف ایشیا) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو جاپان، تاجکستان سمیت آٹھ مختلف ممالک کے نامزد سفیروں نے اپنی اسناد پیش کیں جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ جاپان، تاجکستان، گیانا، جمہوریہ سلوینیا، جمہوریہ بینن، برکینا فاسو، اوبسٹالک ننسی ایچر اور کانگو کے پاکستان کے لئے نامزد سفیروں نے جمعہ کو ایوان صدر میں اپنی سفارتی اسناد صدر مملکت کو پیش کیں۔ بعد ازاں نامزد سفیروں نے علیحدہ علیحدہ صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آج کا پاکستان بہتر سرمایہ کاری اداکاروباری مواقعوں کے لئے ساز گار ماحول فراہم کر رہا ہے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری سے ان مواقعوں اور ماحول سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔