زرداری کیخلاف الیکشن کمشن میں کیس کا نمبر بھی 420 ہے: خرم شیرزمان
کراچی (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی آصف علی زرداری کے خلاف دائر درخواست کو الیکشن کمشن نے سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔ خرم شیر زمان نے کہا زرداری کے خلاف میری درخواست پر سماعت 4اپریل کو ہوگی، سابق صدر نے نیویارک جائیداد اور بلٹ پروف گاڑیاں کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔ آصف زرداری کی بدنصیبی یہ ہے کہ ان کا کیس نمبر بھی 420 ہے، سابق صدر نے قوم سے جھوٹ بولا اور اثاثے چھپائے جس کی وجہ سے وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔