کوئٹہ: منی لانڈرنگ، 2 افراد کے 8 اکائونٹس میں 7 ارب 90 کروڑ کی ٹرانزیکشن
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے کوئٹہ میں منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی۔ ایف آئی اے کے مطابق جوہرہ مل روڈ پر کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کے مرکز پر چھاپہ مارا گیا دو ملزمان کے 8ا کائونٹس میں 7 ارب 40 کروڑ کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔