• news

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے شواہد چھپائے، گہرے دکھ کیساتھ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ دیا: بھارتی جج

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کے جج جگدیپ سنگھ نے گہرے دکھ اور غم کے ساتھ کیس کا فیصلہ دیا کیونکہ بزدلانہ تشدد کا ایک جرم بغیر سزا رہ گیا۔ رواں ماہ 20 مارچ کو سنائے گئے فیصلے کا 160 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔ بھارتی اخبار کے مطابق جگدیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے وکیل استغاثہ نے بہترین شواہد عدالت سے چھپائے اور ریکارڈ پر نہیں لائے گئے سمجھوتا ایکسپریس میں ہونے والے دھماکے کا فیصلہ 12 سال بعد سنایا گیا تھا۔ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے کی خصوصی عدالت نے چاروں ہندو انتہا پسند ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ این آئی اے چاروں ملزموں کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے اس لئے شک کا فائدہ ملزموں کا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن