ہائبرڈ جنگ پاکستان جیت گیا، سابق بھارتی کمانڈر، آئی ایس پی آر کی کارکردگی کے معترف
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) سابق بھارتی کور کمانڈر ناردرن کمانڈ بھی آئی ایس پی آر کی کارکردگی کے معترف ہو گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عطا حسنین نے کہا ہے آئی ایس پی آر نے اطلاعات کے میدان میں بھارت کو شکست دی۔ ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا بھارت ہار گیا۔ برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں سے لوگ ہمارے خلاف ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے سکھایا معلومات کا استعمال کیسے ہوتا ہے۔ ہائبرڈ جنگ کیا ہوتی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا روایتی جنگوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ امریکہ کو یہ بات سمجھنے میں 18 سال لگ گئے کہ روایتی جنگ سے فتح نہیں ملتی۔ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث کشمیری کھڑے ہو گئے۔ دنیا میں دہشتگردی کی لہر ہے لوگ ہائبرڈ وار سے واقف نہیں پاکستان نے معلومات کی فراہمی میں انتہائی پیشہ وارانہ مہارت دکھائی۔ ہائبرڈ جنگ میں میڈیا بڑا ہتھیار ہوتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے ثابت کر دیا۔ آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی افواج اور قوم سے دور کر دیا۔ آئی ایس پی آر نے کمال حکمت عملی سے نہ صرف کشمیریوں کو بھارتی فوج سے متنفر کیا بلکہ بھارتی قوم کو بھی بھارتی فوج سے دور کردیا۔ آزادی پورے کشمیر میں گونج رہی ہے، طاقت کا استعمال اس کا حل نہیں۔ کشمیر میں پلوامہ واقعہ کا بھی قوی امکان تھا۔ روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا، یہ ہائبرڈ وار کا دور ہے اور ہائبرڈجنگ میں میڈیا بڑا ہتھیار ہوتا ہے۔