• news

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر پھر بلا اشتعال گولہ باری، جوابی کارروائی پر توپیں خاموش

کوٹلی(این این آئی) بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقوں تتہ پانی اور بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔ بھارتی فوج نے رکڑ، جھاوڑہ، بٹل، ناطر، منڈہول سلوئی، مواڑہ، چھتروٹہ کی عام شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ گولہ باری میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم گولہ باری اور فائرنگ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن