پاک فضائیہ سے خوفزدہ بھارتی فوج نے اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مار گرایا تھا، بھارتی میڈیا
نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارت نے 27 فروری کو پاک فضائیہ سے جھڑپ کے دوران گھبراہٹ میں میزائل داغ کر اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مار گرایا تھا۔ پاکستان سے جنگ کے خوف کے باعث بھارتی فوج گھبراہٹ میں دوست اور دشمن کی پہچان ہی کھو بیٹھی اور پاک فضائیہ سے جھڑپ کے دوران غلطی سے میزائل داغ کر اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مار گرایا تھا۔ فروری کو پاکستان سے جھڑپ والے دن سری نگر کے قریب انڈین ایئرفورس کا ایم آئی 2717 وی فائیو ہیلی کاپٹر گرا تھا جس میں 6 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ پہلے تو بھارتی ایئرفورس نے اس ہیلی کاپٹر کو تکنیکی حادثہ قرار دیا تھا‘ تاہم اب بھارتی حکام کی تحقیقاتی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کے گرنے سے تھوڑی دیر قبل بھارتی فضائی دفاعی نظام سے میزائل داغا گیا تھا اور وہی میزائل ممکنہ طورپر ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجہ بنا۔ میزائل فائر کرنے سے قبل شناخت کے نظام (آئی ایف ایف) سے معلوم کیا جاتاہے کہ یہ دشمن کا جہاز ہے یا اپنا کوئی طیارہ ہے۔ اب بھارتی تحقیقاتی ادارے یہ معلوم کرنے میں مصروف ہیں کہ میزائل داغنے سے قبل آئی ایم ایف نظام فعال تھا یا نہیں اور کس جگہ غلطی سرزد ہوئی۔ بھارتی میڈیا اکنامک ٹائمز نے انڈین ایئرفورس کے باوثر ذرائع سے بتایا کہ اگر اس واقعے میں ثابت ہو گیا کہ اپنے ہی میزائل سے ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تو ذمہ دار افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کی جائے گی۔ فروری کو پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ایئرفورس کے 272 طیارے مار گرائے تھے۔ اس کے علاوہ ایک بھارتی ہیلی کاپٹر بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گر کر تباہ ہوا تھا۔