• news

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے 4 ، اپوزیشن کے ایک رہنما کو جنگی جرائم کے تحت پھانسی کی سزا

ڈھاکا (نوائے وقت رپورٹ، صباح نیوز) بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے مزید 4اور ایک اپوزیشن رہنما کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کی ایک خصوصی عدالت نے پاکستان کی حامی تنظیم جماعت اسلامی کے 4رہنماوں اور ایک اپوزیشن رہنما کو قتل، اغوا، جلاو گھیراو، لوٹ مار اور زیادتی کے الزامات میں سزائے موت سنادی ہے۔وزیراعظم شیخ حسینہ کی جانب سے 1971کی جنگ کے حوالے سے بنائے گئے متنازع ٹریبیونل کی جانب سے جماعت اسلامی کے 6سرکردہ رہنماوں کو پھانسی دی جاچکی ہے جب کہ جماعت اسلامی پر پاکستان کی حمایت کا الزام لگا کر پہلے ہی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ نام نہاد ٹریبیونل عالمی قوانین سے متصادم ہے جس میں شفافیت کو برقرار نہیں رکھا گیا اور اب تک سنائے گئے فیصلوں میں ملزمان کو دفاع کا مکمل موقع فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی ٹھوس شواہد پیش کیے گئے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹربیونل آئینی ادارہ نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کو کچلنے کا ذریعہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن