• news

میرے خلاف اقتدار کیلئے اپوزیشن کا گٹھ جوڑ اپنے انجام کو پہنچ گیا: امریکی صدر

واشنگٹن( آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی جانب سے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کو غیرقانونی طریقے سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کے لیے استعمال کیا۔تحقیقات ختم ہونے کے بعد ریاست مشی گن میں اپنی پہلی سیاسی ریلی میں اپنے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جو کہتے تھے کہ یہ گٹھ جوڑ سے کیا گیا فریب ہے وہ اب ثابت ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ تین برس تک جھوٹ، بہتان تراشی اور الزامات کے بعد روس کے نام دیا دیا گیا جھانسہ آخرِ کار ختم ہو گیا ہے، یہ گٹھ جوڑ سے پیش کیا گیا فریب اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس سازش کے لیے ڈیموکریٹس کا احتساب ہونا چاہیے جبکہ انھیں ان الزامات سے مکمل بری قرار دیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات میں خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی جانب سے امریکی کانگریس میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے خلاصے کے مطابق ٹرمپ کی صدارتی مہم میں روسی گٹھ جوڑ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ای پیپر-دی نیشن