کینیڈا سے آئے 71 سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد‘ سخت حفاظتی انتظامات
چک امرو (نامہ نگار) کینیڈا سے آئے 71 سکھ یاتریوں نے کرتار پور دربار صاحب مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتطامات کئے گئے تھے۔ سکھ یاتریوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ دربار صاحب کرتار پور آکر انہیں اپنائیت و محبت کا احساس ہوتا ہے۔