نابالغ قیدیوں کو بالغ کے ساتھ رکھنا خلاف قانون ہے: ہائیکورٹ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں جیلوں کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کا حکم دیدیا ۔ عدالت نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو 10 روز میں مطلوبہ فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس فرخ عرفان خان نے تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ایک ماہ میں نئی جیلوں کے باقی ماندہ کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے ، فیصل آباد بواستل جیل میں نابالغ قیدیوں کو بالغ قیدیوں کے ساتھ رکھنا خطرناک صورتحال ہے نابالغ قیدی ہر صورت میں بالغ قیدیوں سے علیحدہ قید ہونے چاہئیں ، نابالغ قیدیوں کو بالغ قیدیوں کیساتھ رکھنا خلاف قانون ہے، کوآرڈینیشن کمیٹی اپریل کے پہلے ہفتے میں میٹنگ کر کے فیصل آباد کی جیل کی حالت بہتر کرنے پر رپورٹ پیش کرے۔